عمران خان اور فواد چودھری کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
( روزینہ علی)الیکشن کمیشن نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور فواد چودھری کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کردئیے۔
تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان ، فواد چودھری ، اسد عمر کیخلاف توہین الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر کیس کی سماعت،چیئرمین پی ٹی آئی ، اسد عمر اور فواد چودھری ذاتی حیثیت میں پیش نہیں ہوئے۔
معاون وکیل کا کہنا تھا کہ اسد عمر کے کیسز ہیں اور ڈاکٹر کے پاس اپائنٹمنٹ ہے،آپ حاضری سے استثنیٰ دیں اسد عمر یہاں حاضر ہوتے رہے ہیں،اس پر ممبر کمیشن کا کہنا تھا کہ آپ درخواست جمع کرادیں، معاون وکیل نے کہا کہ میں استثنیٰ کی درخواست جمع کردیتی ہوں۔
ضرور پڑھیں :قومی اسمبلی کب تحلیل ہو گی؟
فواد چوہدری اور ان کے وکیل فیصل چوہدری بھی پیش نہیں ہوئے، معاون وکیل کا کہنا تھا کہ فواد چودھری لاہور میں ہیں، فیصل چودھری اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہیں،فیصل چودھری نے آنے کا کہا ہے۔
الیکشن کمیشن نے عمران خان اور فواد چوہدری کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کر کے کیس کی سماعت 25 جولائی تک ملتوی کر دی۔