قومی اسمبلی کب تحلیل ہو گی؟

Jul 11, 2023 | 11:36:AM

(ویب ڈیسک)قومی اسمبلی کب ٹوٹے گی؟وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ خان نے بتادیا ۔

کہتے ہیں کہ دبئی میں تو کچھ ہوا ہی نہیں۔  زرداری اور نواز شریف کے درمیان معمول کی ایک ملاقات ہوئی ہے اور  یہ ملاقات پہلے سے طے شدہ بھی نہیں تھی۔ کوئی فیصلہ ہوا ہی نہیں جس پر تحفظات ہوں یا کسی کو منانا پڑے، سیٹ ایڈجسٹمنٹ یا الیکشن آگے پیچھے کرنےکے کوئی فیصلے نہیں ہوئے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ(ن) لیگ کا دو ٹوک اور واضح مؤقف ہے کہ الیکشن نگران سیٹ اپ میں ہونے چاہئیں، اسمبلیاں مدت پوری کرکے تحلیل ہوں گی اور نگران سیٹ اپ آئےگا، نگران سیٹ اپ کے تحت الیکشن ایک ہی روز اورآئین کے مطابق ہوں گے، نواز شریف ضرور واپس آئیں گے اور (ن) لیگ کی الیکشن مہم کو لیڈ کریں گے۔

ضرور پڑھیں :معیشیت ایک سال میں ٹھیک ہو جائے گی، مایوسی کفر ہے، آرمی چیف
 انہوں نے کہا کہ 9 مئی کے ماسٹر مائنڈ کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے، حکومت اس معاملے پرسنجیدہ ہے، 9 مئی کے واقعات کی تحقیقات کا عمل جاری ہے، ماسٹر مائنڈ اور سہولت کاروں کے خلاف سائنٹیفک شواہد موجودہیں، ماسٹر مائنڈ چیئرمین پی ٹی آئی ہیں، تمام تحقیقاتی اداروں کو میرٹ پر تفتیش کرنی چاہیے۔

مزیدخبریں