بھارت نے دریائے ستلج میں پانی چھوڑ دیا، الرٹ جاری

Jul 11, 2023 | 11:47:AM

(علی رامے،مبشرحسن )بھارت نے فیروز پور سے دریائے ستلج میں مزید پانی چھوڑ دیا، سیلاب کے خطرے کے باعث  پرونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی   ایم اے ) نے ہائی الرٹ جاری کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارت نے فیروز پور کے مقام سے بھی73 ہزار 418 کیوسک پانی دریائے ستلج میں چھوڑ دیا، بھارت سے چھوڑا گیا پانی کچھ گھنٹوں میں گنڈا سنگھ قصور سے پاکستان میں داخل ہو گا۔
ریلیف کمشنر پنجاب کا ڈپٹی کمشنر قصور، اوکاڑہ ، پاکپتن ، بہاولنگر اور وہاڑی کے ڈپٹی کمشنرز کو پیشگی انتظامات جلد از جلد مکمل کرنے کا حکم، ریلیف کمشنر پنجاب نبیل جاوید کا کہنا ہےکہ ایمرجنسی کنٹرول روم میں سٹاف کو ہمہ وقت الرٹ رکھا جائے،تمام متعلقہ محکمہ جات تازہ ترین صورت حال سے پی ڈی ایم اے کو آگاہ رکھیں،ریسکیو 1122 کی ڈیزاسٹر رسپانس ٹیموں کو بھی ہائی الرٹ رکھا جائے۔

ریلیف کمشنر پنجاب نبیل جاوید کا مزید کہنا تھا کہ ڈیزاسٹر رسپانس فورس کے لیے مشینری و دیگر آلات کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے، ریسکیو آپریشن کے لیے پٹرول و ڈیزل کا سٹاک وافر مقدار میں ہونا چاہیے،نشیبی علاقوں سے شہریوں کا انخلاء یقینی بنایا جائے،عوام الناس کو موجودہ صورتحال سے لمحہ بہ لمحہ آگاہ رکھا جائے،فلڈ ریلیف کیمپس میں خوراک، پینے کے صاف پانی و دیگر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔

یہ بھی پڑھیں:چودھری پرویز الٰہی کیخلاف منی لانڈرنگ کیس، ایف آئی اے ریکارڈ پیش نہ کر سکا

نبیل جاوید نے میڈیکل کیمپس میں ادویات کی دستیابی کو وافر مقدار میں یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی ہے، جانوروں کے لیے مناسب جگہ ، خوراک اور ادویات کا بندوبست کیا جائے،نشیبی علاقوں میں خوراک کے گوادموں کو محفوظ بنانے کے لیے اقدامات کیے جائیں،عوام الناس جاری حکومت کی جانب سے جاری کردہ احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔ 

دوسری جانب ٹوبہ ٹیک سنگھ میں دریائے راوی میں پیر محل اور کمالیہ کے مقام پر سیلاب کا خطرہ انتظامیہ نے الرٹ جاری کردیا،20سے زائد دیہات زیر آب آنے کا خطرہ ہے ،دریا کے حفاظتی بند پر 11ریلیف کیمپ لگانے کے احکامات جاری کردیے گئے ہیں ، ڈپٹی کمشنر عدنان ارشاد  کی جانب سے رہائشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کر دی گئی ہے،ڈی سی ٹوبہ ٹیک سنگھ کا کہنا ہےکہ دیہاتوں میں اعلانات کروائے جارہے ہیں،درمیانے درجے کے سیلاب سے بچاو کے انتظامات کیے گئے ہیں ۔

مزیدخبریں