معیشت کیلئے اچھی خبریں،ڈالر کا ریٹ گر گیا

Jul 11, 2023 | 12:04:PM

(اشرف خان،وقاص عظیم)پاکستانی معیشت کیلئے اچھی خبریں،سعودی عرب سے 2ارب ڈالر موصول ہوگئے،پاکستانی روپے میں جان آ گئی۔

ایگزیکٹوبورڈ اجلاس سے پہلے آئی ایم ایف نے پاکستان کا بیرونی فنانسنگ کا پلان بھی منظور کرلیا،کل ایگزیکٹوبورڈ اجلاس میں ایک ارب 10 کروڑ ڈالر کی قسط جاری کرنے کی منظوری دی جائے گی ۔

اسٹاک مارکیٹ میں بھی تیزی آگئی،ہنڈرڈ انڈیکس میں 570پوائنٹس کانمایاں اضافہ،فروری 2022کےبعد انڈیکس 45ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر گیا۔

اسٹیٹ بینک کاروبار کے دوران انٹربینک میں ڈالر 281 روپے کی سطح تک ٹریڈ ہوا،روپیہ بھی مضبوط ہوگیا،انٹربینک میں ڈا لر ایک روپیہ 23پیسے سستا ہوکر 178روپے 57پیسےپرآگیا۔

یہ بھی پڑھیں: خطرے کی گھنٹی بج گئی

آئی ایم ایف قرض معاہدہ آئی ایم ایف نے پاکستان کا بیرونی فنانسنگ کا پلان منظور کرلیا ہے، آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس کل ہوگا ۔

 ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق  یو اے ای سے 1 ارب ڈالر قرض لیا جائے گا،ایشائی ترقیاتی بینک اور عالمی بینک سے بھی 50، 50 کروڑ ڈالر حاصل کیا جائے گا، جنیوا کانفرنس میں اعلان کردہ 35 کروڑ ڈالر بھی پاکستانی خزانے میں آئیں گے۔

ذرائع  کا کہنا ہے کہ پاکستان کو آئی ایم ایف کے ایگزیکٹیو بورڈ اجلاس کا انتظار آئی ایم ایف کی ویب سائٹ پر پاکستان سے متعلق ایگزیکٹو بورڈ میٹنگ کا شیڈول تاحال موجود نہیں، ایگزیکٹو بورڈ کی منظوری کے 3 سے 4 روز میں ایک ارب ڈالر کی پہلی قسط موصول ہوجائے گی۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو کاروبار کے آغاز سے ہی تیزی کا رجحان رہا، ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں 500 سے زائد پوائنٹس کا غیر معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا,ایک موقع پر پی ایس ایکس 6 نفسیاتی حدیں عبور کرتا ہوا 45 ہزار 145 پوائنٹس پر چلا گیا تھا تاہم اس کے بعد کچھ کمی دیکھی گئی اور انڈیکس 45 ہزار 98 پوائنٹس پر آگیا۔

واضح رہے کہ سعودی عرب سے 2 ارب ڈالر اسٹیٹ بینک میں ڈپازٹ ہونے اور درآمدات کی اجازت ملنے کے اسٹاک مارکیٹ پر کافی مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں۔

مزیدخبریں