(روزینہ علی)توشہ خانہ کیس کو قابل سماعت قرار دینے کا ٹرائل کورٹ کا فیصلہ ایک بار پھراسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا،چیئرمین پی ٹی آئی نے ٹرائل کورٹ کے فیصلے کیخلاف عدالت سے رجوع کرلیا۔
درخواست گزار کا کہنا ہے کہ توشہ خانہ کیس سے متعلق الیکشن کمیشن کی شکایت 120دن میں دائر نہیں کی گئی ،کیس ٹرائل کورٹ کو بھجواتے ہوئے قانون کے مطابق طریق کار بھی نہیں اپنایا گیا ، توشہ خانہ کیس کو قابل سماعت قرار دینے کا ٹرائل کورٹ کا فیصلہ خلاف قانون ہے ،چیئرمین پی ٹی آئی نے استدعا کی کہ ٹرائل کورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے ۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان اور فواد چودھری کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری