موسم کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کردی

Jul 11, 2023 | 12:31:PM

(24نیوز)کہیں بادل تو کہیں دھوپ،ملک کے مختلف علاقوں کے موسم کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کردی ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہورمیں ہوائیں تھم گئیں،گرمی کی شدت میں اضافہ ہو گیا،آئندہ24گھنٹےمیں بارش کےکوئی امکانات نہیں،شہرکاموجودہ درجہ حرارت33ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ  جبکہ زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت36ڈگری تک جاسکتاہے،اسلام آباد میں دن بھر موسم گرم اور مرطوب رہے گا جبکہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ بلوچستان کےبیشتر اضلاع میں بھی موسم گرم و مرطوب رہنے کا امکان ہے، اس کے علاوہ سندھ کے اکثر مقامات پر بھی آج موسم گرم اور مرطوب رہے گا،سوات،کوہستان، ایبٹ آباد، بالاکوٹ، شانگلہ کے علاوہ مری،گلیات اور گردونواح میں بارش متوقع ہے جبکہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی بارش ہو سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈالر کی پھر اونچی اڑان،انٹربینک سے  بڑی خبر آ گئی

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی کا موسم آج گرم اور جزوی ابر آلود رہے گا، کم سے کم درجہ حرارت 29.5 ڈگری سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے 13 سے 17 جولائی کے دوران مزید مون سون بارشوں کی پیشگوئی کر دی،بحیرہ عرب سے مون سون ہوائیں 12 جولائی کو ملک کے بالائی و وسطی علاقوں میں داخل ہونگی،14جولائی کو مغربی ہوائیں شدت اختیار کریں گی۔

14 جولائی شام یا رات میں مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوگا،12 جولائی شام یا رات سے 17 جولائی کے دوران کشمیر ،مری، گلیات ، اسلام آباد ، راولپنڈی میں تیز ہواؤں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق  اٹک، چکوال ، جہلم، منڈی بہاوالدین ، سیالکوٹ ، نارووال ، میں تیز ہواؤں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے ،لاہور ، گوجرانولہ ، گجرات ، قصور اور اوکاڑہ میں تیز ہواؤں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ وقت وقفے سے بارش کی توقع ہے ، بعض مقامات پر موسلادھار بارش بھی متوقع ہے ۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 13 جولائی شام یا رات سے 17 جولائی کے دوران گلگت بلتستان ،چترال، سوات، مانسہرہ ، ایبٹ آباد ، ہری پور  میں تیز ہواؤں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے ۔

پشاور ، مردان ، صوابی ، نوشہرہ، کرم،لکی۔مروت، کوہاٹ ،ڈی آئی خان، بنوں ، کرک ،وزیرستان، میں تیز ہواؤں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے ،میانوالی ، خوشاب ، سرگودھا ، حافظ آباد ، شیخوپورہ ، فیصل آباد ، جھنگ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں تیز ہواؤں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے ، بعض مقامات پر موسلادھار بارش متوقع ہے ۔

14 جولائی شام یا رات سے 16 جولائی کے دوران بارکھان، لورالائی ، قلات ، خضدار ،ژوب، لسبیلہ ، آوارن، موسیٰ خیل، ڈی جی خان، میں تیز ہواؤں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے ،راجن پور ، ملتان ، بھکر، لیہ کوٹ ادو، میں تیز ہواؤں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے ،سکھر، جیکب آباد ، نگر پارکر ، تھرپارکر ، عمرکوٹ ، سانگھڑ ، اور میر پور خاص میں تیز ہواؤں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے ۔

مزیدخبریں