گوشت کھانا پسند نہیں تو سبزیوں سے بنی مزیدار ’بھاجی‘ کریں تیار

Jul 11, 2023 | 12:54:PM

(ویب ڈیسک) اگر گوشت نہیں کھانا چاہتے تو سبزیوں سے بنی مزے دار ڈش’’بھاجی‘‘تیار کریں۔ بھاجی صحت بخش سبزیوں اور مسالوں کے امتزاج سے بنی بھارت کی ایک کلاسیکل اور لذیذ ڈش ہے۔ اس میں آپ گاجر، گوبھی، پیاز، پالک یا دیگر سبزیاں باریک کاٹ کر فرائی کرتے ہیں۔ 

لذیذ بھاجی بنانے کیلئے یہ ترکیب آزمائیں۔

اجزا:

150 گرام باریک کٹی ہوئی گاجر، 2 سے 3 عدد پیاز باریک کٹی ہوئی، 120 گرام چنے کا آٹا، ایک چمچ پسا زیرہ، ایک چائے کا چمچ کری پاؤڈر، ایک چمچ پسا ہوا دھنیا، ایک چمچ نمک، 2 انڈے، تیل تلنے کیلئے، چٹنی بنانے کیلئے، مٹھی بھر تازہ دھنیا (تقریباً 50 گرام)، 3 تازہ ہری مرچ، 3 چمچ لیموں کا رس، ایک چمچ زیتون کا تیل، ½چائے کا چمچ نمک، 1 چمچ کیسٹر شوگر۔

ترکیب: 

بھاجی کے لیے ایک بڑے پیالے میں گاجر، چنے کا آٹا، زیرہ، کری پاؤڈر، پسا دھنیا اور نمک ڈال کر اپنے ہاتھوں سے مکس کریں۔ پھر اس میں انڈے شامل کریں اور اچھی طرح مکس کریں۔

ہاتھوں کی مدد سے چمچ کی مدد سے بھاجی کے پیسٹ کو تلنے کے لیے ڈال دیں، سنہرے ہونے تک دوسری سائڈ سے بھی اچھی طرح تل لیں ، فرائی کیے ہوئے بھاجی کو نکال کر ٹشو پیپر پر رکھ دیں تاکہ وہ اس کا اضافی تیل جذب کرلے۔

چٹنی بنانے کے لیے، تمام اجزاء کو فوڈ پروسیسر میں ڈالیں اور ایک بلینڈ کریں، مزیدار چٹنی کو بھاجی کے ساتھ پیش کریں۔

مزیدخبریں