اندھیر نگری چوپٹ راج، عمران خان کی بہن کا ایک اور کرپشن کیس سامنے آ گیا

Jul 11, 2023 | 13:14:PM

(رمضان مرزا) صاف چلی شفاف چلی جیسے نعرے لگانے والی تحریک انصاف حکومت کا ایک اور کارنامہ سامنے آیاہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ حکومت میں سابق وزیر اعظم  عمران خان کی بہن کی جانب سے کرپشن کا بے مثال کارنامہ سامنے آیا ہے ، جھنگ میں چیئرمین پی ٹی آئی کی بہن ڈاکٹر عظمی خان کے خلاف کرپشن کا ایک اور مقدمہ درج کیا گیا ہے،  310 کنال اراضی کا جعل سازی سے انتقال کرایا گیا،ملوث نائب تحصیلدار اور پٹواری کو گرفتار کرلیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:پنجاب پولیس کے یونیفارم میں ترمیم، اہم فیصلہ کر لیا گیا
محکمہ اینٹی کرپشن اٹھارہ ہزاری میں مقدمہ درج کیا گیا، معاملے میں مبینہ طور پر ملوث نائب تحصیلدار اٹھارہ ہزاری اور پٹواری کو گرفتار کر لیا گیا، درج ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ 1010 کنال اراضی میں سے 310 کنال اراضی جعل سازی سے منتقل کی گئی، محکمہ اینٹی کرپشن جھنگ نے مقدمہ درج کرکے کارروائی کا آغاز کردیا۔

مزیدخبریں