قرآن پاک کی بے حرمتی پر افغانستان میں سویڈن کی تمام سرگرمیاں معطل کررہے ہیں، ذبیح اللہ مجاہد
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) طالبان حکومت نے سویڈن میں توہین قرآن کے واقعے کیخلاف افغانستان میں سویڈن کی تمام سرگرمیاں معطل کردیں۔
طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہدکی جانب سے اس حوالے سے اعلامیہ جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ توہین قرآن اور مسلمانوں کے عقائد کی توہین کرنے پر سرکاری سطح پر معافی مانگنے تک سویڈن کی تمام سرگرمیاں افغانستان میں معطل رہیں گی۔
Statement of the Islamic Emirate on the Suspension of Sweden's Activities in Afghanistanhttps://t.co/bNvzgdfrW6 pic.twitter.com/wpARmeMZhx
— Zabihullah (..ذبـــــیح الله م ) (@Zabehulah_M33) July 11, 2023
طالبان ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ افغانستان میں تمام سرکاری ادارے اس حکم پر عملدرآمد کے پابند ہیں۔
یہ بھی پڑھیے: افغانستان میں چینی کمپنی نے پہلے کنویں سے تیل نکالنے کا آغاز کردیا
اعلامیے میں طالبان کی جانب سے دیگر مسلم ممالک سے بھی مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ سویڈن کی اس مذموم حرکت کیخلاف اپنے تعلقات پر نئے سرے سے غور کریں۔
اس سے قبل سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی پر یمن کی حوثی اتھارٹی نے سویڈش درآمدات پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا تھا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق یمن کے شمال کو کنٹرول کرنے والی حوثی اتھارٹی نے سویڈن میں قرآن کریم کی بے حرمتی پر احتجاجاً سویڈش درآمدات پر پابندی عائد کی۔