روپے کی قدر میں بہتری ،انٹربینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر سستا

Jul 11, 2023 | 18:10:PM

(24 نیوز)سعودی عرب سے 2 ارب ڈالر کا  فنڈز موصول ہونے کے بعد ڈالر  کی قیمت میں واضح کمی واقع ہوئی ہے،انٹربینک میں ڈالرایک روپے 23 پیسے جبکہ اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 1 روپے سستا ہوگیا۔

 انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں ایک روپے 23 پیسے سستا کے ساتھ  279.80 سے کم ہوکر 278.57 روپے پر بند ہوا۔کاروبار کے دوران انٹربینک میں ڈالر 281 روپے کی بلند سطح تک ٹریڈ ہوا۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ  میں ڈالر 1 روپے سستاہوکر 282 روپے کا ہوگیا ،اوپن مارکیٹ میں یورو 1 روپے کمی سے 305 روپے کا ہوگیا۔

اوپن مارکیٹ میں برطانوی پاونڈ 3 روپے سستاہوکر 361 روپے، امارتی درہم 20 پیسے کمی سے 77.30 روپےجبکہ سعودی ریال 30 پیسے کمی سے 74.20 روپے کا ہوگیا.

یہ بھی پڑھیں:واٹس ایپ کا صارفین کیلئے زبردست فیچر متعارف

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں منگل کو کاروبار کے آغاز سے ہی تیزی اور مثبت  رجحان دیکھا جارہا ہے، ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں 500 سے زائد پوائنٹس کا غیر معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا,ایک موقع پر پی ایس ایکس 6 نفسیاتی حدیں عبور کرتا ہوا 45 ہزار 145 پوائنٹس پر چلا گیا تھا تاہم اس کے بعد کچھ کمی دیکھی گئی اور انڈیکس 45 ہزار 98 پوائنٹس پر آگیا۔



مزیدخبریں