وزیر خزانہ کی زیر صدارت ایکنک اجلاس،سولر انرجی سمیت متعدد ترقیاتی منصوبے منظور

Jul 11, 2023 | 18:36:PM

(24 نیوز)وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی زیرصدارت قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی ایکنک نے متعدد ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی۔

 تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت ایکنک کا اجلاس ہوا، جس میں وزیر اعظم  نے قومی زرعی ٹیوب ویلز کی سولرائزیشن کا پروگرام کی  منظور دے دی ، منصوبے پر 377 ارب 23 کروڑ روپے لاگت آئے گی۔ منصوبہ چاروں صوبوں میں شروع کیا جائے گا، سولر منصوبے کے فیز ون پر 90ارب روپے لاگت آئے گی جبکہ  پروگرام کے تحت ایک لاکھ زرعی ٹیوب ویلز کو شمسی توانائی پر منتقل کیا جائے گا ۔ 

اجلاس میں خیبر پختونخواہ رورل انوسٹمنٹ اینڈ انڈسٹریل سپورٹ پروگرام منظور کیا گیا۔ سندھ سولر انرجی پروجیکٹ کے فیز ون کی منظوری بھی دے دی گئی، منصوبے پر 27 اربر وپے سے زائد لاگت آئے گی۔  

اجلاس میں مہمند ڈیم سے 800 میگا واٹ بجلی گرڈ میں منتقل کرنے کا منصوبہ منظور کیا گیا، منصوبے کے فیز ون پر 14 ارب 31 کروڑ روپے کی لاگت آئے گی۔  اس کے علاوہ 40 کلو میٹر طویل لاہور بائی پاس منصوبے کی منظوری بی دی گئی۔ اجلاس میں عالمی ادارہ صحت اور یونیسیف کے تعاون سے پولیو کے خاتمے کا پروگرام منظور کیا گیا۔

ایکنک نے پختونخوا رورل انویسٹمنٹ منصوبے کی بھی منظوری دے دی جس کے لیے عالمی بینک سے تیس کروڑ ڈالر قرضہ لیا جائے گا، سندھ سولر انرجی نظرثانی شدہ پراجیکٹ،مہمند ڈیم سے آٹھ سو میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ کو ترسیل اور کالا شاہ کاکو سے ملتان روڈ لاہور بائی پاس کی تعمیر کا منصوبہ بھی منظور کرلیا۔

مزیدخبریں