(جی آر جونیجو) تھرپارکر کے سول ہسپتال مٹھی میں غذائی قلت اور مختلف بیماریوں میں مبتلا 5 بچے انتقال کر گئے ہیں۔
محکمہ صحت کے مطابق تھرپارکر کے سول ہسپتال مٹھی میں غذائی قلت اور مختلف بیماریوں میں مبتلا 5 بچے انتقال کر گئے، بچوں کی اموات گزشتہ 24 گھنٹوں میں ہوئی ہے، مرنے والے بچوں کی عمریں ایک سال سے نومولود تک کی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ٹرین پر سفر کرنے والوں کیلئے خوشخبری، وزارتِ ریلوے نے بڑا فیصلہ کر لیا
محکمہ صحت کا مزید کہنا ہے کہ تھرپارکر میں رواں ماہ انتقال کرنے والے بچوں کی تعداد 39 جبکہ رواں سال میں 460 ہو گئی ہے۔