سونے کو بڑا جھٹکا، فی تولہ ساڑھے چار ہزار روپے سستا

Jul 11, 2023 | 19:33:PM

(اشرف خان) عالمی مارکیٹ میں قیمتیں بڑھنے کے باوجود ملک بھر میں فی تولہ سونے کے بھاؤ میں ہزاروں روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قدر 7 امریکی ڈالر اضافے کے بعد 1932 امریکی کرنسی ہوگئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں قیمتیں بڑھنے کے باوجود ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، گوجرانوالا، فیصل آباد سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت میں 4500 روپے کی تنزلی دیکھی گئی اور نئی قدر 204500 روپے ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: روپے کی قدر میں بہتری ،انٹربینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر سستا

اُدھر دس گرام سونے کی قیمت 3858 روپے کم ہونے کے بعد 175326 روپے ہوگئی ہے۔

تاہم فی تولہ اور دس گرام چاندی کی قیمتوں میں استحکام ریکارڈ کیا گیا اور دونوں کی قدریں بالترتیب 2480 روپے اور 2126.20 روپے کی سطح پر برقرار ہیں۔

مزیدخبریں