"ریچارج پاکستان پروجیکٹ کیلئے فنڈنگ کی منظوری دے دی گئی "، شیری رحمان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی رابطہ سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ ریچارج پاکستان پروجیکٹ کیلئے 77.8 ملین ڈالر کی فنڈنگ کی منظوری دے دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ری چارج پاکستان منصوبہ اگلے 7 سالوں میں لاگو کیا جائے گا, اس فنڈنگ میں 66 ملین ڈالر کے گرین کلائمیٹ فنانس کے وسائل اور تقریباً 11.8 ملین ڈالر کی شریک فنانسنگ شامل ہے۔
منگل کو اپنے ایک ٹویٹ میں وفاقی وزیر نے کہا کہ اس منصوبے کا مقصد ماحولیاتی نظام پر مبنی ایڈاپٹیشن کے اقدامات شروع کرنا ہے جس میں سیلاب کے پانی کو جمع کرنا، فلڈ رسک مینجمنٹ، متعدد ترجیجی علاقوں میں گرین انفراسٹرکچر کا قیام اور ماحولیتی تبدیلی سے متاثر کمیونٹیز کی صلاحیت بڑھانا ہے۔
پاکستان کے لیے ایک اچھی خبر! ہمارا ریچارج پاکستان پروجیکٹ کیلئے 77.8 ملین امریکی ڈالر کی فنڈنگ کی منظوری دے دی گئی ہے۔ ری چارج پاکستان منصوبہ اگلے 7 سالوں میں لاگو کیا جائے گا۔ اس میں 66 ملین امریکی ڈالر کے گرین کلائمیٹ فنانس کے وسائل اور تقریباً 11.8 ملین امریکی ڈالر کی شریک… pic.twitter.com/fCcOzsCycY
— SenatorSherryRehman (@sherryrehman) July 11, 2023
انہوں نے کہا کہ منصوبے میں حکومت پاکستان بشمول تمام صوبوں اور اسٹیک ہولڈرز کی ماحولیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے منصوبوں کو لاگو کرنے کی صلاحیت بڑھانا بھی شامل ہے۔ شیری رحمان نے کہا کہ ری چارج پاکستان منصوبے کی منظوری حکومت کی اہم کامیابی ہے، یہ منصوبہ ماحولیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے نمٹنے میں بہت سازگار ثابت ہوگا۔