"ریچارج پاکستان پروجیکٹ کیلئے فنڈنگ ​​کی منظوری دے دی گئی "، شیری رحمان

Jul 11, 2023 | 19:45:PM

 (ویب ڈیسک)وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی رابطہ سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ ریچارج پاکستان پروجیکٹ کیلئے 77.8 ملین ڈالر کی فنڈنگ ​​کی منظوری دے دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ری چارج پاکستان منصوبہ اگلے 7 سالوں میں لاگو کیا جائے گا, اس فنڈنگ میں 66 ملین ڈالر کے گرین کلائمیٹ فنانس کے وسائل اور تقریباً 11.8 ملین ڈالر کی شریک فنانسنگ شامل ہے۔

منگل کو اپنے ایک ٹویٹ میں وفاقی وزیر نے کہا کہ اس منصوبے کا مقصد ماحولیاتی نظام پر مبنی ایڈاپٹیشن کے اقدامات شروع کرنا ہے جس میں سیلاب کے پانی کو جمع کرنا، فلڈ رسک مینجمنٹ، متعدد ترجیجی علاقوں میں گرین انفراسٹرکچر کا قیام اور ماحولیتی تبدیلی سے متاثر کمیونٹیز کی صلاحیت بڑھانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ منصوبے میں حکومت پاکستان بشمول تمام صوبوں اور اسٹیک ہولڈرز کی ماحولیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے منصوبوں کو لاگو کرنے کی صلاحیت بڑھانا بھی شامل ہے۔ شیری رحمان نے کہا کہ ری چارج پاکستان منصوبے کی منظوری حکومت کی اہم کامیابی ہے، یہ منصوبہ ماحولیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے نمٹنے میں بہت سازگار ثابت ہوگا۔

مزیدخبریں