سعودی ولی عہد کےسٹیٹ بینک میں 2ارب جمع کروانے پر وزیراعظم مشکور
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) وزیراعظم شہباز شریف دوست ملک سعودی عرب کے ولی عہد کے سٹیٹ بینک میں 2ارب روپے جمع کروانے پر مشکور، سعودی سفیر سے شکریہ کا پیغام بھیج دیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی سفیر نواف بن سعید احمد الملیکی کی ملاقات ہوئی،ملاقات میں وزیراعظم نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ ڈیل کامیاب ہونے میں اس عمل نے اہم کردار ادا کیا۔ وزیراعظم نے سعودی سفیر کو ولی عہد کے لیے خصوصی شکریہ کا پیغام دیا۔ وزیراعظم نے سپیشل انویسٹمنٹ فسیلی ٹیشن کونسل کی تشکیل کو سراہا۔
ملاقات میں وزیراعظم نے آئی ٹی، انرجی اور انفراسٹرکچر میں دو طرفہ تعاون کے فروغ پر زور دیا اورسعودی سفیر نے برادر اسلامی ممالک کے مابین دو طرفہ تعلقات پر اظہار اطمینان کیا۔