(زاہد چودھری)مون سون بارشوں کے باعث ڈینگی کا خطرہ پھر سے منڈلانے لگا،لیکن ڈینگی ورکرز کی بھرتیاں نہ ہو سکی۔
تفصیلات کے مطابق ڈینگی سیزن شروع ہونے کے باوجود محکمہ پرائمری ہیلتھ نے سنگین لاپرواہی برتتے ہوئے ڈینگی ورکرز کی بھرتی کرنے کی اجازت نہیں دی۔
لاہور میں ڈینگی کی روک تھام کیلئے 3 ہزار ورکرز بھرتی کرنے کی استدعا کر دی گئی ، لیکن محکمہ پرائمری ہیلتھ نے ڈینگی ورکرز کی بھرتیوں کی تاحال اجازت نہ دی۔
یہ بھی پڑھیں:روپے کی قدر میں بہتری ،انٹربینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر سستا
ڈینگی ورکرز بھرتی نہ ہونے سے لارواسائیڈنگ و سرویلنس کا عمل متاثر ہو گیا جبکہ ڈینگی سیزن کے دوران لاہور میں صرف آدھی ورک فورس میسر ہے ، ڈینگی ورکرز کی کمی کے باعث مچھروں کی افزائش بڑھنے کا سنگین خطرہے۔