(رانا آذر) بھارت میں منعقد ہونیوالی ایشین ہاکی چیمپیئنز ٹرافی کیلئے قومی تیم کے ٹرائلز 13 جولائی کو ہوں گے۔
اس ایونٹ کیلئے پاکستان ہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ لاہور میں جاری ہے جس میں 31 کھلاڑی شریک ہیں جبکہ سلیکشن کمیٹی 13 جولائی کو ٹرائلز کے بعد حتمی اسکواڈ کا انتخاب کرے گی۔
خیال رہے کہ ایشین چیمپئنز ٹرافی چنئی میں 3 اگست 2023ء سے شروع ہوگی اور 12 اگست تک جاری رہے گی۔
یہ بھی پڑھیے: پاک بھارت کرکٹ سیریز،اہم ملاقات آج ہوگی
اعلان کردہ شیڈول کے مطابق چھ ٹیموں پر مشتمل ٹورنامنٹ میں کوریا، ملائیشیا، پاکستان، جاپان، چین اور بھارت ٹائٹل کیلئے مقابلہ کریں گے۔ تمام ٹیمیں ایک پول کا حصہ ہیں اور پوائنٹس ٹیبل پر پوزیشنز کا فیصلہ لیگ سسٹم سے کیا جائے گا۔
ایشین چیمپئنز ٹرافی میں دفاعی چیمپئن جنوبی کوریا ہے، جس نے 2021ء میں ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔ ہندوستانی مردوں کی ہاکی ٹیم (2011، 2016 اور 2018) اور پاکستان (2012، 2013 اور 2018) دونوں نے تین تین ٹائٹل جیت رکھے ہیں جو ٹورنامنٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ ٹائٹل جیتنے والی ٹیمیں ہیں۔