(روزینہ علی)محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا جبکہ سمیت کشمیر، گلگت بلتستان اور بالائی خیبر پختونخوا میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق بدھ کے روز وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں دن کے اوقات میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا ، جبکہ شام یا رات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔
رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلا ع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا ،شام یا رات میں بالاکوٹ ،ایبٹ آباد اور مانسہرہ میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے،پنجاب کے بیشتر اضلا ع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا ،جبکہ شام یا رات میں مری، گلیات، جہلم، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، قصور ، شیخوپورہ اور گوجرانوالہ میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں:محرم الحرام کا چاند 18 جولائی 29 ذی الحج کو نظر آنے کا قوی امکان ہے
محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان اور سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے تیز ہواؤں اورگرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے ۔