اسلام آباد میں سیکٹر سی13 اور ڈی13 کے پی سی ون کی منظوری
Stay tuned with 24 News HD Android App
طیب سیف : کیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈیزائن ورکس پلاننگ اجلاس میں سیکٹر سی 13اور ڈی13 کے پی سی ون کی منظوری دے دی گئی۔
چیئرمین سی ڈی اے کی زیر صدارت ڈیزائن ورکس پلاننگ کے اجلاس میں پلاننگ کمیشن افسران، سی ڈی اے بورڈ ممبرز سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔
اجلاس میں سیکٹر سی تیرہ کے پی سی ون کی منظوری دے دی گئی، سیکٹر سی تیرہ کی لاگت کا تخمینہ 278 ملین روپے لگایا گیا ہے۔ سیکٹر سی 13 اسلام آباد کی انتہائی خوبصورت جگہ پر واقع ہے، سیکٹر سی13 میں ہائی رائز بلڈنگ اور اپارٹمنٹس بھی رکھے گئے ہیں۔ اجلاس میں سیکٹر ڈی13 کے پی سی ون کی بھی منظوری دے دی گئی۔سیکٹر ڈی تیرہ 5468 پلاٹس پر مشتمل ہے۔
ڈیزائن ورکس پلاننگ اجلاس میں سیکٹر ای تیرہ کے پی سی ون کی منظوری دے دی گئی، اس کے علاوہ سیکٹر ایف تیرہ کے ڈیولپمنٹ ورک کے پی سی ون کی بھی منظوری دی گئی۔ سیکٹر ایف تیرہ 5342 پلاٹس پر مشتمل ہے، سیکٹر ایف تیرہ 12676 ملین روپے کی لاگت سے مکمل کیا جائے گا۔
اجلاس میں آرچرڈ ہائٹس پارک کے انفراسٹرکچر اینڈ ڈویلپمنٹ کا پی سی ون بھی منظور کیا گیا۔ آرچرڈ ہائٹس پارک منصوبہ ایک ہزار سات سو تہتر ملین کی لاگت سے تیار کیا جائے گا۔ اجلاس میں ایف ٹن/ایف الیون سے کرنل شیر خان تک الیونتھ ایونیو کے منصوبے کی بھی منظوری دی گئی۔ ایف ٹن کے ملٹی پرپز سٹیزن کلب کے لئے پی سی ون کی بھی منظوری اجلاس میں دی گئی۔
اجلاس میں نیشنل بس ٹرمنل کی تعمیر کی منظوری بھی دی گئی، نیشنل بس ٹرمنل بیالیس سو باون ملین کی لاگت سے تیار کیا جائے گا۔