کشمور میں گڈو واپڈا ہاسپٹل کامیڈیکل سپرنٹنڈنٹ اغوا ہو گیا

Jul 11, 2023 | 21:46:PM

زبیر احمد: کشمور  میں گڈو واپڈا ہاسپٹل کےمیڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر  منیر احمد نائچ کو مسلح ڈاکوؤں نے اغوا کرلیا۔

 ڈاکٹر منیر  احمد کے قریبی ذرائع نے بتایا ہے کہ ایم ایس گڈو ڈاکٹر منیر احمد نائچ اپنے نجی کلینک پر موجود تھے۔

 عینی شاہدین نے بتایا کہ تین موٹرسائیکلوں پر سوار چھ مسلح ڈاکووں نے کلینک کے عملے کو یرغمال بنا کر ڈاکٹر منیر احمد کو اغوا کر لیا اورر انہیں زبردستی اپنے ساتھ لےگئے۔

ڈاکٹر کے اغوا کے واقعہ کے بعد شہریوں نے انڈس ہائی وے کو بلاک کردیا۔ انڈس ہائی وے بلاک ہونے سے سندھ پنجاب بلوچستان کو آنے اور جانے والی ٹریفک معطل ہوگئی۔


اعداد و شمار کے مطابق ضلع بھر سے اغوا ہونے والے شہریوں کی تعداد چالیس سے تجاوز کر گئی ہے۔

 شہریوں کا کہنا ہے کہ ضلع بھر میں کشمور پولیس امن امان کروانے میں ناکام دکھائی دیتی ہے۔

مزیدخبریں