ویب ڈیسک: ڈربن میں پاکستان کرکٹ بورڈ منیجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکا اشرف اور بی سی سی آئی کے سیکرٹری جے شاہ کی ملاقات میں جے شاہ نے پاکستان دورہ کی دعوت قبول کر لی۔
جنوبی افریقہ کے شہر ڈربن میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے سالانہ اجلاس کی سائیڈ لائنز پر متحارب کرکٹ بورڈز کے سربراہوں کی اس ملاقات کو کرکٹ کی دنیا میں خوشی کے ساتھ دیکا جا رہا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ اور بورڈ آف کنٹرول آن کرکٹ ان انڈیا کے سیکرٹری کے درمیان ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی جس میں اتفاق کیا گیا کہ پاکستان اور بھارت کو کرکٹ لی بہتری کے لئے باہمی ایشوز پر بات چیت کے لئےمل بیٹھنا چاہیے۔
ذرائع نے بتایاکہ ذکا اشرف نے جے شاہ کو ایشیا کپ میں پاکستان آنے کی دعوت دی جسے انہوں نے قبول کر لیا جبکہ جے شاہ نے ذکا اشرف کو بھارت میں ورلڈکپ میں دیکھنے کی دعوت دی اور انہوں نے خوش دلی سے یہ دعوت قبول کر لی۔
دونوں بورڈ ز کے ذمہ داروں نے کرکٹ روابط میں بہتری لانے پر اتفاق کیا۔ ذکا اشرف نے جے شاہ سے کہا کہ آپ ہماری مہمان نوازی سے متاثر ہوئے بغیر نہیں رہ سکیں گے، پاکستانی اپنے مہمانوں کی قدر کرنا جانتےہیں۔
انہوں نے کہا یہ اچھی شروعات ہے،مستقبل میں مزید ملاقاتیں ہوں گی۔