علی رامے : دریائے ستلج میں ممکنہ سیلاب کے باعث پنجاب کے سات اضلاع کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے، پی ڈی ایم اے نے متعلقہ ڈپٹی کمشنرز اور ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمٹ اتھارٹیز کو خط لکھ کر آگاہ کر دیا۔
ریلیف کمشنر پنجاب نبیل جاوید کا کہنا ہے کہ دریائے ستلج میں نچلے درجے کے سیلاب کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔سیلاب سے قصور، ساہیوال، اوکاڑہ،پاکپتن، وہاڑی، بہاولپور اور بہاولنگر کے علاقے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ متعلقہ ڈپٹی کمشنرز اور چئیرمین ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمٹ اتھارٹیز ایس او پیز کے تحت رسپانس پلان تیار کریں۔متعلقہ اضلاع ہنگامی بنیادوں پر اپنے انتظامات مکمل کریں ۔
واضح رہے کہ بھارت پاکستان سرحد پر واقع ضلع قصور میں دریائے ستلض کے بیڈ اورر کاروں کے نشیبی علاقوں میں بہت سے ڈیرے ار زرعی زمینیں دریا میں پانی آنے سے پہلے ہی زیر آب آ چکے ہیں۔ دریا کے بیڈ میں کچے گھر اور ڈیرے بنا کر رہنے والوں کو ضلعی انتظامیہ دریا سے دور بلند مقامات پر منتقل کر چکی ہے تاہم بہت سے نشیبی علاقوں میں لوگ اب بھی اپنی زمینوں اور ڈیرں کے نزدیک رہنے کی سعی کر رہے ہیں۔
میڈیا رپوررٹس کے مطابق کچھ روز پہلے تک ستلج کا جو بیڈ خشک پڑا تھا وہاں اب بعض مقامات پر 20 سے 30 فٹ تک پانی موجود ہے۔