مخصوص نشستیں،پی ٹی آئی کو آج سرپرائز ملے گا؟

Jul 11, 2024 | 09:28:AM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کے کیس میں اونٹ کس کروٹ بیٹھے گا۔اِس کا فیصلہ آج  ہوجائے گا۔گزشتہ روز سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کے کیس پر فیصلے کے معاملے پر فل کورٹ ججز کا اجلاس ہوا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق فل کورٹ ججز اجلاس میں سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق کیس کا فیصلہ آج  سنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پروگرام’10تک ‘کے میزبان چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے فل کورٹ ججز کی آرڈر سے متعلق اہم میٹنگ بلائی تھی، جس میں فل کورٹ کے 13 ججز شریک ہوئے۔اب کل 77 متنازع نشستوں پر کل فیصلہ آجائے گا کہ کس کے حصے میں کتنی نشستیں آئیں گی ۔کُل77 متنازع نشستوں میں سے 22 قومی اور 55 صوبائی اسمبلیوں کی مخصوص نشستیں ہیں۔الیکشن کمیشن پاکستان نے 13مئی کے نوٹیفکیشن کے ذریعے ان نشستوں کو معطل کر دیا تھا۔قومی اسمبلی کی معطل 22 نشستوں میں پنجاب سے خواتین کی 11، خیبر پختون خوا سے 8 سیٹیں شامل ہیں۔قومی اسمبلی میں معطل نشستوں میں 3 اقلیتی مخصوص نشستیں بھی شامل ہیں۔

قومی اسمبلی میں ن لیگ کو 14، پیپلز پارٹی کو 5، جے یو آئی ف کو 3 اضافی نشستیں ملی تھیں۔خیبر پختون خوا اسمبلی میں 21 خواتین اور 4 اقلیتی مخصوص نشستیں معطل ہیں جن میں سے جے یو آئی ف کو 10، مسلم لیگ ن کو 7، پیپلز پارٹی کو 7، اے این پی کو 1 اضافی نشست ملی تھی۔اب ایسا محسوس ہو رہا ہے کہ جیسے بانی پی ٹی آئی کو پہلے سے ہی یہ پتہ ہو کہ جیسے کل اِن کیخلاف فیصلہ آنے والا ہے۔اِس لئے چیف جسٹس پر عدم اعتماد کا اظہار کر رہے ہیں ۔بانی پی ٹی آئی پہلے بھی چیف جسٹس پر عدم اعتماد کا اظہار کرچکے ہیں ۔ ابھی بانی پی ٹی آئی نے نیب ترامیم کالعدم قرار دینے کے خلاف حکومتی اپیلوں کے کیس میں بدھ کو تحریری معروضات جمع کروائے ہیں، جن میں اُنہوں نے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی بینچ میں شمولیت پر ایک بار پھر اعتراض اُٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ انصاف کا تقاضا ہے کہ چیف جسٹس میرے مقدمات سے خود کو الگ کرلیں۔

اب بانی پی ٹی آئی چیف جسٹس پر اعتراض اُٹھا رہے ہیں جس سے یہ ظاہر ہورہا ہے کہ وہ فرسٹریشن کا شکار ہیں اور اُنہیں یہ لگتا ہے کہ وہ کیسز سے چٹھکارا حاصل نہیں کرسکتے اِس لئے وہ چیف جسٹس کو متنازع بنانے کی کوشش کررہے ہیں ۔رؤف حسن نےبھی چیف جسٹس صاحب کو کھلی دھمکی دے دی ہے۔وہ کہتے ہیں کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسی اگر ہمارے مقدمات سے علیحدہ نہ ہوئے تو پی ٹی آئی ان کے خلاف ریفرنس دائر کرنے پر غور کرے گی ۔مزید دیکھئے اس ویڈیو میں 

دیگر کیٹیگریز: ویڈیوز
ٹیگز: