مذاکرات ناکام، فلور ملز نےملک بھر میں آٹے کی ترسیل روک دی

Jul 11, 2024 | 10:03:AM
مذاکرات ناکام، فلور ملز نےملک بھر میں آٹے کی ترسیل روک دی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(بسیم افتخار )فلورملز ایسوسی ایشن کے مذاکرات ناکام،پاکستان فلورملز نے ہڑتال کا اعلان کر دیا ۔

پاکستان فلورملزایسوسی ایشن نے ود ہولڈنگ ٹیکس کےخلاف آج سے غیرمعینہ مدت کے لئے ہڑتال کا اعلان کر دیا۔تمام فلورملز غیرمعینہ مدت کے لئے بند،ملک بھر میں آٹے کی ترسیل روک دی گئی۔
پاکستان فلورملزایسوسی ایشن کے مطابق یہ ناجائزٹیکس ہے جوفلورملز انڈسٹری پرنافذ کیاگیاہے،مطالبات کی منظوری تک ہڑتال جاری رہے گی۔
چوہدری عامرعبداللہ کا کہنا ہے کہ ہم پہلے سے ٹیکس پیئرہیں، ہم پرٹیکس کامزیدبوجھ ڈالاگیاہے،اپنےمطالبات پرپورے پاکستان کےفلورملرمتحد اوریکجاں ہیں۔