ایکشن اور ایڈونچر پر مبنی ڈلے اسکاٹ کی فلم "گلیڈی ایٹرز2" کا ٹریلر جاری

Jul 11, 2024 | 10:13:AM
ایکشن اور ایڈونچر پر مبنی ڈلے اسکاٹ کی فلم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) جنگجوکے بیٹے نےا نتقام کیلئے رومی سلطنت کی جڑیں ہلا دیں،ایکشن اور ایڈونچر پر مبنی ڈلے اسکاٹ کی بلاک بسٹر  فلم "گلیڈی ایٹرز 2" کا ٹریلر جاری کردیا گیا۔

 پیراماؤنٹ پکچرز نے  بلاک بسٹر سیکوئل ‘گلیڈی ایٹر ٹو’ کا پہلا ٹریلر جاری کردیا، فلم میں پال میسکل، پیڈرو پاسکل اور ڈینزل واشنگٹن شامل ہیں،ہالی ووڈ فلم رواں سال 15نومبر سے تہلکہ مچائے گی

نئی فلم میں پال میسکل نے لوسیئس کا کردار ادا کیا ہے ، جو لوسیلا (کونی نیلسن) کا بیٹا اور کوموڈس کا بھتیجا ہے ، جس کا کردار جوکین فینکس نے 2000 کی فلم میں ادا کیا تھا۔

فلم کی کہانی لوسیئس کے گرد گھومتی ہے ، جو نمیڈیا میں اپنے خاندان کے ساتھ پرامن طور پر رہتا ہے جب تک کہ جنرل مارکس ایکیسیئس (پیڈرو پاسکل) کا حملہ اسے غلامی میں مجبور نہیں کرتا۔

میکسیمس (اصل میں رسل کرو کے کردار) سے متاثر ہوکر ، لوسیئس گلیڈی ایٹر بننے کا فیصلہ کرتا ہے اور شہنشاہ کاراکالا (فریڈ ہچنگر) اور گیٹا (جوزف کوئن) کی حکمرانی کو چیلنج کرتا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں : خراب معاشی صورتحال،ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں کمی آگئی

فلم میں لیور راز، ڈیرک جیکوبی اور دیگر بھی شامل ہیں, پروڈیوسر ڈگلس وک، رڈلے اسکاٹ، لوسی فشر، مائیکل پرس اور ڈیوڈ فرانزونی ہیں، جبکہ والٹر پارکس، لوری میکڈونلڈ، ریمنڈ کرک اور ایڈن ایلیٹ ایگزیکٹو پروڈیوسر کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔

"گلیڈی ایٹر ٹو" 22 نومبر کو ریلیز ہوگی جس کا مقابلہ یونیورسل پکچرز کے ڈرامے ‘ویڈ’ اور اینجل اسٹوڈیوز کے ڈرامے ‘بون ہوفر’ سے ہوگا۔