حزب اللہ کی اسرائیل کو وارننگ ،امریکا کا اپنے اتحادی کی مدد کا اعلان

Jul 11, 2024 | 10:57:AM
حزب اللہ کی اسرائیل کو وارننگ ،امریکا کا اپنے اتحادی کی مدد کا اعلان
کیپشن: File Photo
سورس: 24news.tv
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)لبنان میں مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ کہتے ہیں حزب اللہ اسرائیل سے مقابلے کےلیے تیار ہے،جنوبی لبنان سے حملوں کی روک تھام غزہ میں جنگ بندی سے مشروط ہے، اگر اسرائیل نے لبنان پر جنگ مسلط کرنے کی حماقت کی تو حزب اللہ بھرپور جواب دے گی، ادھر امریکا نے اعلان کیا ہے کہ وہ پانچ سو پاؤنڈ وزنی بموں کی کھیپ جلد اسرائیل بھیجے گا، امریکی حکام کے مطابق اسرائیل کو دو ہزار پاؤنڈ وزنی بموں کی کھیپ تاحال معطل رہے گی۔

 عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق بیروت میں خطاب کے دوران حسن نصر اللّٰہ نے کہا کہ  جنوبی لبنان سے اسرائیل پر حملے بند کرنا غزہ پر حملے بند کرنے سے مشروط ہے۔اسرائیلی افواج غزہ پٹی میں مقاصد حاصل کرنے میں بری طرح ناکام رہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے اسرائیل پر جدید میزائلوں سے حملے کیے جن کی پہنچ 8 کلومیٹر تک ہے، اگر اسرائیل لبنان پر جنگ مسلط کرنے کی حماقت کرنا چاہتا ہے تو ہم مقابلے کے لیے تیار ہیں، حماس اپنے اور دیگر فلسطینی مزاحمتی گروپوں کے نام پر اسرائیل سے مذاکرات کر رہی ہے، حزب اللہ حماس کے ہر فیصلے کی حمایت کرنے کا پابند ہے۔

ضرور پڑھیں:مودی کے بھارت میں مسلمان عدم تحفظ کا شکار

دوسری جانب غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی حکام کا بتانا ہے کہ  مئی کے بعد سے اسرائیل کے لیے بھاری بموں کی کھیپ رکی ہوئی تھی،امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ نے رفح آپریشن کے پیش نظراسرائیل کو بھاری ہتھیاروں کی فراہمی روکی تھی۔

بتایا گیا ہے کہ اسرائیل کو  2ہزارپاؤنڈ وزنی بموں کی کھیپ تاحال معطل رہے گی۔

یاد رہے کہ 7 اکتوبر سے غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت میں اب تک 38 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔