لاڑکانہ: بچوں کی لڑائی بڑوں تک پہنچ گئی،باپ ،بیٹااور 2بھائی قتل

Jul 11, 2024 | 11:40:AM

(عبد الخالق مغیری)لاڑکانہ میں بچوں کی لڑائی 4جانیں لے گئی، دو گروپوں میں فائرنگ کے نتیجے میں باپ ،بیٹااور 2بھائی قتل  ہو گئے۔

 تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں نائچ میں زنگیجا جتوئی برادری کے دو گروپوں میں بچوں کی معمولی بات پر جھگڑا بڑوں تک پہنچ گیا۔ جھگڑے کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں باپ بیٹے اور دو سگے بھائیوں سمیت چار افراد قتل ہو گئے۔
فائرنگ سے جاں بحق ہونے والوں میں شمن زنگیجو  اس کا بیٹا شوکت علی زنگیجو  جبکہ دو بھائی علی حسن اور علی اکبر زنگیجو شامل ہیں۔
واقعے کے بعد پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ  کر نعشیں تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لیے چانڈکا ہسپتال منتقل کر دیں۔

مزیدخبریں