پختون تحفظ موومنٹ رہنما اور شاعر گیلامن وزیر دم توڑ گئے

Jul 11, 2024 | 12:44:PM
پختون تحفظ موومنٹ رہنما اور شاعر گیلامن وزیر دم توڑ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فرزانہ صادق)پشتون تحفظ موومنٹ کے رہنما اور معروف شاعر حضرت نعیم عرف گیلامن وزیر 72 گھنٹے کومہ میں رہنے کے بعد دم توڑ   گئے۔

تفصیلات کے مطابق گیلامن وزیر پمز  ہسپتال اسلام آباد کے آئی سی یو سرجیکل وارڈ میں زیر علاج تھے ,ان کی موت کی تصدیق انکے دوست پی ٹی ایم کے سربراہ منظور پشتین نے کی، انہوں نے کہا کہ ہم نے گیلامن کی صحت یابی کیلئے ہر ممکن کوشش کی،دنیا بھر کے اعلی ڈاکٹروں‌اور ہسپتالوں‌سے ان کی صحت پر رائے لی.

 منظور پشتین نے  کہاکہ ہمارے دوست پر اس قدر شدید وار کیا گیا تھاکہ ان کا علاج ناممکن ہوگیا تھا،منظور پشتین نے کہا کہ میرے لئے بہت مشکل ہے کہ ان الفاظ کو دہراؤں کہ گیلامن وزیر ہمارے درمیان نہیں رہے.

خیال رہے کہ  گیلامن وزیر کو اتوار کی شام وفاقی دارلحکومت کے علاقے بی 17 میں لڑائی جھگڑے میں‌شدید زخمی ہونے کے بعد پمز ہسپتال لایا گیا تھا.

یہ بھی پؑڑھیں:فلپائن میں زلزلے کے شدید جھٹکے

پولیس میں درج ایف آئی آر میں‌کہا گیا ہے کہ گیلامن وزیر پر آزاد داوڑ نامی شخص نے دوستوں‌کے ہمراہ قاتلانہ حملہ  کیا ،پولیس کی جانب سے ابھی تک کوئی بیان سامنے نہیں آیا اور نہ ہی تاحال کسی کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے.

پی ٹی ایم کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گیلامن وزیر کو آج صبح چھ بجے اسلام آباد سے براستہ پشاور بنوں‌رزمک شمالی وزیرستان لے جایا جائیگا اورگیلامان وزیر کی نمازہ جنازہ شمالی وزیرستان کے گاؤں خیل میں بروز جمعہ 4 بجے  ادا کی جائے گی.