ریاض سے پشاور پہنچنے والی پرواز میں فنی خرابی، ٹائروں میں آگ لگ گئی

Jul 11, 2024 | 13:27:PM
 ریاض سے پشاور پہنچنے والی پرواز میں فنی خرابی، ٹائروں میں آگ لگ گئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عامرشہزاد)سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض سے پشاور پہنچنے والی پرواز میں فنی خرابی کے باعث کریش لینڈنگ سے طیارے میں آگ لگ گئی۔

تفصیلات کے مطابق غیرملکی پرواز کے لینڈنگ گیئر میں فنی خرابی ہوئی، پرواز کے پائلٹ نے ایئر ٹریفک کنٹرول کی رہنمائی سے طیارے کو انتہائی مہارت سے ایئرپورٹ پر اتارا، تاہم طیارے نے جب پشاور ایئرپورٹ پر لینڈنگ کی تو اس کے ٹائروں میں چنگاریاں نکلنا شروع ہوگئیں۔ 

ترجمان سول ایوی ایشن نے بتایا ہے کہ ریاض سے پیشاور پہنچنے والی سعودی ائیرلائن کے لینڈنگ گئیر میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا، سعودی ائیرلائن ایس وی 792 کی پشاور ائیرپورٹ پر لینڈنگ کے بعد ائیر ٹریفک کنٹرولر نے طیارے کے بائیں لینڈنگ گئیر میں دھواں اٹھتا ہوا اور چنگاریاں دیکھیں تو ائیر ٹریفک کنٹرولر نے پائلٹ کو فوری اس سے آگاہ کیا، سول ایوی ایشن ائیر ٹریفک کنٹرولر نے فوراً فائیر اینڈ ریسکیو سروسز کو مطلع کیا جو بروقت موقع پر پہنچ گئے، فائر ٹینڈرز نے بروقت کارروائی کی اور لینڈنگ گئیر میں ہونے والی آتشزدگی پر فوراً قابو پاکر جہاز کو بڑے حادثہ سے بچا لیا، تمام 276 مسافر اور عملہ کے 21 ارکان انفلیٹبل سلائیڈ کے ذریعے بحفاظت جہاز سے باہر آئے۔