آذربائیجان کے صدر دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے

Jul 11, 2024 | 15:24:PM
آذربائیجان کے صدر دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)آذربائیجان کے صدر الہام علیوف دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔

 پاکستان پہنچنے پر وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ہوائی اڈے پر آذربائیجان کے  صدر کا استقبال کیا۔صدر الہام علیوف، صدر پاکستان آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقاتیں کریں گے۔ ملاقات میں دونوں فریق دو طرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر بات چیت کریں گے۔

آذر بائیجان کے صدر وزیرِ اعظم شہباز شریف کی دعوت پر پاکستان کے دورے پر پہنچے ہیں۔