پنجاب میں بوڑھے افراد کی سنی گئی

Jul 11, 2024 | 15:27:PM
پنجاب میں بوڑھے افراد کی سنی گئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قیصر کھوکھر) پنجاب میں سینئر سٹیزن کی ویلفیئر کیلئےقانون سازی کا بل محکمہ قانون کو ارسال کردیا گیا ،حکومت سینئر سٹیزن کی کونسل کے ذریعے معاونت کا کام کرے گی ۔

پنجاب میں بوڑھے افراد کی سنی گئی۔محکمہ سوشل ویلفیئر نے سینئر سٹیزن کو علاج معالجہ دینے اور دیگر مسائل میں معاونت کیلئےقانون سازی کا بل محکمہ قانون کو ارسال کردیا۔

 کونسل محکمہ سوشل ویلفیئر میں بنائی جائے گی جو سینئر سٹیزن کا ڈیٹا اکٹھا کرے گی اور ان کے علاج ،مالی امداد اور دیگر مسائل میں معاونت کرے گی۔مقدمہ درج ہونے پر قانونی معاونت بھی فراہم کی جائے گی ۔محکمہ قانون نے بل پر ورکنگ شروع کر دی۔