(ویب ڈیسک)حج سیزن کے اختتام اور سعودی عرب میں شدید گرمی کے باعث متحدہ عرب امارات میں عمرے کے پیکج کی قیمت میں 25 فیصد کمی کردی گئی۔
خلیجی میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات میں بہت سے لوگ شدید گرمی کے باعث عمرے کا پروگرام ستمبر تک ملتوی کر رہے ہیں،متحدہ عرب امارات میں زائرین کی تعداد کم ہونے کی وجہ سے عمرہ پیکجز تقریباً 25 فیصد سستے ہوگئے ہیں۔
خلیجی میڈیا کے مطابق طلب کم ہونے کے باعث عمرہ پیکج غیر معمولی ڈسکاؤنٹ کے ساتھ پیش کیے جارہے ہیں۔ سرد موسم کے مقابلے میں اس وقت عمرہ پیکج 25 فیصد تک سستے ہیں، گرم موسم کی وجہ سے بہت سے زائرین نے اپنا سفر روکا ہے۔ متحدہ عرب امارات کے کچھ رہائشی درجہ حرارت میں معمولی کمی کی امید کی وجہ سے عمرہ ادائیگی کا منصوبہ ستمبر تک ملتوی کرنے کا سوچ رہے ہیں۔
مقامی عمرہ ایجنٹس نے بھی قیمتوں میں کمی کی وجہ گرم موسم کو قرار دیا ہے۔