190 ملین پاؤنڈ نیب ریفرنس، عمران خان کیخلاف پرویزخٹک کا بیان سامنے آگیا 

Jul 11, 2024 | 17:23:PM
190 ملین پاؤنڈ نیب ریفرنس، عمران خان کیخلاف پرویزخٹک کا بیان سامنے آگیا 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ارشاد قریشی )190 ملین پاؤنڈ اورالقادر ٹرسٹ کیس میں سابق وزیر دفاع خیبر پختونخوا کا عمران خان کیخلاف بیان کی تفصیلات سامنے آگئیں ۔

سابق وزیر دفاع پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ نیب نے مئی 2023میں مجھ سے 190ملین پاونڈ کے حوالے سے بیان لیا،سابق مشیر احتساب شہزاد اکبر نے کابینہ کو بتایا تھا کہ پاکستانی سے غیر قانونی طور پر باہر بجھوائی گئی بڑی رقم برطانیہ میں پکڑی گئی ،شہزاد اکبر نے بتایا کہ پکڑی گئی رقم پاکستان کو واپس کی جائے گی ،یہ معاملہ کابینہ کے ایجنڈے پر نہیں تھا،میٹنگ میں ایڈیشنل ایجنڈے کے طور پر سامنے لایا گیا،ایڈیشنل ایجنڈے پر مجھ سمیت دیگر کابینہ اراکین نے اعتراض کیا تھا ۔

کابینہ میں رقم کے حوالے سے کاغذات بند لفافے میں پیش کئے گئے،ایڈیشنل ایجنڈے کی منظوری کابینہ سے لی گئی تھی،ریفرنس کے تفتیشی نے بتایا کہ ایجنڈے کے ساتھ ایک تحریر بھی تھی 

تحریر تھی کہ رقم بحریہ ٹاون کے مالک ملک ریاض نے برطانیہ منتقل کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں : اوسط فی یونٹ 42 روپے 59 پیسے کا ،موجودہ حکومت کا ایک اور کارنامہ سامنے آگیا