سعودی عرب کیساتھ مذہبی شعبے میں تعاون مزید بڑھانے کیلئے معاہدے کی منظوری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اویس کیانی) وفاقی کابینہ نے وزارت مذہبی امور کو سعودی وزارت اسلامی کیساتھ معاہدے کی منظوری دے دی۔
معاہدے کے تحت پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مساجد کی تعمیر،قرآن،احادیث کی طباعت واشاعت کے شعبے میں تعاون ہوگا، اساتذہ کی ٹریننگ،اسکالرز کا تبادلہ اور اسلامی کانفرنسز میں شرکت ہوسکے گی، سعودی عرب میں پاکستانی نوجوان قرآن قرات مقابلوں میں شرکت کرسکیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: شہباز حکومت کے پہلے ماہ شہریوں کو اوسط فی یونٹ 42 روپے 59 پیسے کا پڑا
واضح رہے کہ سعودی عرب کی وزارت کی درخواست پر وزارت مذہبی امور کو معاہدے کی اجازت دی گئی، سعودی وزارت اسلامی دعوۃ اس معاہدے کیلئے پہلے ہی رضامندی ظاہر کرچکی ہے۔