کینیا صدر ولیم روٹو نے کابینہ کو برطرف کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)بڑھتی مہنگائی پر عوام کے شدید احتجاج کے باعث کینیا صدر ولیم روٹو نے اپنی تمام کابینہ کو برطرف کردیا۔
کینیا صدر ولیم روٹو نے کہا کہ انھوں نے تمام کابینہ سیکرٹریوں اور اٹارنی جنرل کو فوری طور پر برطرف کرنے کا فیصلہ کیا ہے،سوائے وزیر اعظم کیبنٹ سیکرٹری اور کیبنٹ سیکرٹری برائے امور خارجہ کے دیگرتمام کابینہ کو برطرف کردیا گیا ہے،کینیا کے صدر نے گزشتہ ماہ شدید عوامی احتجاج کے بعد حکومت کی جانب سے بھیجے جانے والے ٹیکسوں میں اضافے کے بل پر دستخط کرنے سے بھی انکار کردیا تھا،فنانس بل اور بجٹ میں مہنگائی بڑھنے پر مظاہرین نے پارلیمنٹ پر حملہ کیا تھا اور اس کے کئی حصوں کو آگ لگا دی تھی۔ مظاہروں میں درجنوں افراد بھی ہلاک ہوئے تھے،کینیا کی عوام نے صدر سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں : اسلام آباد ہائیکورٹ کی جسٹس طارق محمود سےمتعلق پوسٹوں کی تردید