ایف آئی اے کی کارروائی، بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ کے 3 افسران گرفتار

Jul 11, 2024 | 20:31:PM
ایف آئی اے کی کارروائی، بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ کے 3 افسران گرفتار
کیپشن: بیورو آف امیگریشن اینڈ اووسیز ایمپلائمنٹ کے گرفتار افسران
سورس: 24 News
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(طیب سیف) اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے بغیر این او سی کے نااہل نرسوں کو پروٹیکٹر جاری کرنے کے معاملے میں بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ کے 3 افسران کو گرفتار کر لیا۔

گرفتار ملزمان میں ڈائریکٹر سعید خان، ڈائریکٹر گل اکبر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر احمر وحید شامل ہیں، ملزمان کو سپیشل جج سنٹرل راولپنڈی کی عدالت سے ضمانت منسوخ ہونے پر گرفتار کیا گیا، ملزمان بغیر این او سی کے نااہل نرسوں کو پروٹیکٹر جاری کرنے میں ملوث پائے گئے، ملزمان نے مجموعی طور پر 92 نرسسز کو غیر قانونی پروٹیکٹر جاری کئے جنہیں بعد ازاں سعودی عرب سے ڈیپورٹ کر دیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت کا مفت سولر پینل اور انورٹر پنکھے دینے کا اعلان

واضح رہے کہ ملزمان نے الموارد نامی سعودی عرب کی اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹر کمپنی کی ڈیمانڈ پر غیر قانونی عمل درآمد کروایا، ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔