صدر مملکت سے وزیراعلیٰ بلوچستان کی ملاقات، صوبے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال

Jul 11, 2024 | 20:49:PM
صدر مملکت سے وزیراعلیٰ بلوچستان کی ملاقات، صوبے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال
کیپشن: صدر مملکت سے وزیراعلیٰ بلوچستان کی ملاقات کا منظر
سورس: 24 News
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی) صدر مملکت آصف علی زرداری سے وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ملاقات کی اور صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں، امن و امان سمیت مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں صدر مملکت آصف علی زرداری سے وزیرِ اعلٰی بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی نے ایوانِ صدر میں ملاقات کی، ملاقات میں وزیر اعلیٰ بلوچستان نے صدر مملکت کو صوبے کی مجموعی صورتحال بارے آگاہ کیا اور صوبے میں امن و امان کی صورتحال بارے بتایا، وزیرِ اعلٰی بلوچستان نے صدر مملکت کو عوامی فلاح کیلئے صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی، صدر مملکت نے بلوچستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے منصوبوں کی جلد تکمیل پر زور دیا۔

اس موقع پر صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ صوبے کی آبی ضروریات پوری کرنے، زراعت کے فروغ اور غذائی تحفظ کیلئے وفاقی حکومت کے تعاون سے کچّھی کینال کی جلد تکمیل ضروری ہے، صوبائی حکومت بلوچستان کی ترقی اور عوامی خوشحالی کیلئے موثر اقدامات اُٹھائے۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت کا مفت سولر پینل اور انورٹر پنکھے دینے کا اعلان

علاوہ ازیں صدر مملکت نے صوبے میں جاری منصوبوں اور امن و امان کیلئے صوبائی حکومت کے اقدامات پر اظہار اطمینان بھی کیا۔