کمرشل،زرعی اور بلک صارفین کیلئےبجلی کاٹیرف بڑھانے کی حکومتی درخواست منظور

Jul 11, 2024 | 22:14:PM

(اویس کیانی) نیپرا نے حکومتی درخواست پرگھریلو صارفین کے بعد دیگر صارفین کے لئے بھی بجلی کی قیمت بڑھانے کی منظوری دے دی۔

نیپرا نے کمرشل،زرعی اور بلک صارفین کے لیےبجلی کاٹیرف بڑھانے کی حکومتی درخواست منظور کر لی، کمرشل صارفین کے لیےبجلی کےبنیادی ٹیرف میں8.04 روپے اضافہ منظور کیا گیا، جولائی سےکمرشل صارفین کا فی یونٹ ٹیرف77 روپے15 پیسے تک پہنچ جائے گا۔

علاوہ ازیں نیپرا نے زرعی صارفین کے بنیادی ٹیرف میں فی یونٹ 6 روپے 62 پیسے اضافہ کرنے کی بھی منظوری دے دی، جولائی سےزرعی صارفین کا فی یونٹ ٹیرف46 روپے83 پیسے تک ہوجائے گا، جنرل سروسز کے لیے بجلی کا فی یونٹ ٹیرف 6 روپے 98 پیسے بڑھانے کی منظوری دے دی گئی، جولائی سےجنرل سروسزکے لیے فی یونٹ بجلی کا ٹیرف 61 روپے 03 پیسے ہو جائے گا۔

مزید براں بلک صارفین کے لیےبجلی کے فی یونٹ ٹیرف میں 5 روپے 51 پیسے اضافے کی منظوری دی گئی، جولائی سےبلک صارفین کا فی یونٹ ٹیرف 59 روپے 96 پیسے تک پہنچ جائےگا, صنعتی صارفین کے لئے بجلی کا بنیادی ٹیرف برقرار رکھنے کی منظوری دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 7.12 روپے اضافے کی حکومتی درخواست منظور

خیال رہے کہ نیپرا نے گھریلو اور دیگر صارفین کے لیے بجلی کا ٹیرف بڑھانے کا اطلاق یکم جولائی 2024 سے کرنے کی بھی منظوری دی ہے۔

مزیدخبریں