سویرا ندیم کا نیا روپ، مداح دیکھ کر حیران و پریشان رہ گئے

Jul 11, 2024 | 22:18:PM
سویرا ندیم کا نیا روپ، مداح دیکھ کر حیران و پریشان رہ گئے
کیپشن: اداکارہ سویرا ندیم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)نامور اداکارہ سویراندیم کے تازہ ترین فوٹو شوٹ نے ان کے مداحوں کو حیران و پریشان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق نامور اداکارہ کی حال ہی میں ایک میگزین میں فوٹو شوٹ کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں،ان تصاویر میں سویرا ندیم انتہائی سلم اور سمارٹ نظر آرہی ہیں ، انہوں نے بہت زیادہ وزن کم کیا ہے اور وہ اپنے آخری ڈرامے ”جان جہاں“ کے مقابلے میں کہیں زیادہ خوبصورت ، فریش ، اور جوان دکھائی دے رہی ہیں۔ 

یہاں سویرا ندیم کی وزن گھٹنے سے پہلے اور بعد کی کچھ تصاویر شیئر کی جا رہی ہیں فرق آپ کو صاف دکھائی دے گا۔

 مداح ان کی خوبصورت تبدیلی سے دنگ رہ گئے ہیں اور وہ ان کا موازنہ دپیکا پڈوکون سے کر رہے ہیں ۔ وہ اپنا بہت زیادہ پیار اور خلوص سویرا ندیم کو بھیج رہے ہیں۔