ملک کے بعض علاقوں میں اربن و فلیش فلڈنگ کا خدشہ، این ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(روزینہ علی) اگلے 3 دنوں میں ملک کے بعض علاقوں میں اربن و فلیش فلڈنگ کے خدشے کے پیش نظر این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا۔
این ڈی ایم اے کے جاری کردہ الرٹ کے مطابق اگلے 3 دنوں میں ملک کے بعض علاقوں میں درمیانے درجے کی اربن و فلیش فلڈنگ کا خدشہ ہے، ملک کے بعض علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خطرہ ہے، ممکنہ طور پر بارش 50 سے 100 ملی میٹر سے زائد ہو سکتی ہے، مقامی ندی نالوں میں طغیانی اور اربن فلڈنگ کا باعث بن سکتی ہے۔
این ڈی ایم کا مزید کہنا ہے کہ شہری علاقوں گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ اور راولپنڈی میں اربن فلڈنگ ہو سکتی ہے، گلیات، کشمیر، کوہستان، مانسہرہ اور مری میں لینڈ سلائیڈنگ اور فلیش فلڈنگ کا خطرہ ہے۔
این ڈی ایم اے نے صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز اور مقامی انتظامیہ کو چوکس رہنے، خطرے سے دو چار آبادی کی حفاظت کے لیے مناسب اقدامات کرنے کی ہدایت جاری کر دی۔
یہ بھی پڑھیں: بجلی مزید مہنگی، نیپرا نے منظوری دیدی
این ڈی ایم اے نے عوام کو ہدایات جاری کی ہیں کہ عوام گھروں میں نکاسی آب یقینی بنائیں، اربن فلڈنگ سے نمٹنے کیلئے پیشگی اقدامات کریں، کسی بھی بلاک شدہ نالوں یا ممکنہ خطرات کا موجب بننے والے عمل کی اطلاع مقامی حکام کو فوری طور پر دیں، مسافر و سیاح لینڈ سلائیڈنگ کے خطرے سے دو چار علاقوں میں سفر کرتے ہوئے احتیاط برتیں، عوام بروقت ڈیزاسٹر الرٹس، گائیڈ لائنز اور احتیاطی تدابیر کے لیے پاک این ڈی ایم اے ڈیزاسٹر الرٹ (Pak NDMA Disaster Alert) موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔