(24 نیوز )خیبرپختونخوا اسمبلی کی نشست پی کے 22 پر ہوانے والے ضمنی انتخاب میں عوامی نیشنل پارٹٰی کے امیدوار نثار باز کامیاب ہو گئے ۔
غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار نثار باز 11ہزار 242 ووٹ لیکر جیت گئے، آزاد امیدوار نجیب اللہ خان 10 ہزار 366 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ میں صوبائی اسمبلی کے حلقہ 22 پر 11 امیدوار میدان میں تھے،91 پولنگ اسٹیشن کے غیر حمتی غیر سرکاری نتائج کے مطابق ضمنی انتخابات میں عوامی نیشنل پارٹی کے کے امیدوار نثار باز 11 ہزار 926 ووٹ لیکر جیت گئے۔
آزاد امیدوار نجیب اللہ خان 10 ہزار 622 ووٹ لیکر دوسرے نمبر آئے ہیں،جماعت اسلامی کے عابد خان 10 ہزار 593 ووٹ لیکر تیسرے نمبر آئے ہیں، صوبے میں حکمران جماعت سنی اتحاد کونسل کے امیدوار سب سے کم ووٹ 7 ہزار 146ووٹ لیکر چوتھے نمبر آئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : شاہین آفریدی کے گھر ننھے مہمان کی آمد متوقع