(طیب سیف)بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں پارٹی رہنماؤں کی ملاقات ،عمران خان نے عاشورہ کے بعد بھوک ہڑتال کا فیصلہ کیا ہے،بھوک ہڑتال ممکنہ طور پر 5 اگست سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق تمام پارٹی رہنماؤں اور ورکرز کو بھوک ہڑتال کے حوالے سے احکامات بھی جاری کئے،بانی پی ٹی آئی نے ہدایت کی کہ دنیا بھر میں جہاں بھی ورکر ہیں وہ بھی بھوک ہڑتال کریں،بانی پی ٹی آئی نے وکلا اور ممبران اسمبلی کو احتجاج کیلئے تیار رہنے کا حکم دیا،بانی پی ٹی آئی نے پارٹی کو کسی بھی ممکنہ آپریشن کی مخالفت کرنے کا کہا،بانی پی ٹی آئی نے پارٹی رہنماؤں سے ملاقات کے بعد بڑا فیصلہ کیا۔
بانی پی ٹی آئی نے پارٹی اختلافات کی بنیاد پر ایکشن کا حکم دے دیا،شیر افضل مروت کی پارٹی رکنیت معطل کرنے کی ہدایات جاری کر دیں،شیر افضل مروت کے بیانات کے بعد پارٹی نے شوکاز نوٹس جاری کیا تھا،شیر افضل مروت کی جانب سے شوکاز نوٹس کا جواب دیا گیا تھا،شوکاز نوٹس کا جواب دینے کے بعد شیر افضل مروت خاموش تھے ۔
شیر افضل مروت کل انگلینڈ سے واپس پاکستان آئیں گے،شیر افضل نے عمران خان تک اپنی ناراضگی کا اظہار کیا مگر تنقید نہیں کی،بانی پی ٹی آئی نے پارٹی میں عوامی سطح پر اختلافات رائے کرنے والوں کے خلاف ایکشن کا عندیہ دیدیا،چند روز قبل بانی پی ٹی آئی نے بیانات دینے سے روک دیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی شیر افضل مروت کی پارٹی رکنیت معطل کرنےکی ہدایت