(24 نیوز)موذی وبا کورونا وائرس کےباعث پاکستان میں مزید 47افراد انتقال کر گئے جبکہ کورونا کے مریضوں کے 1 ہزار303 نئےکیسز سامنے آئے ہیں۔ ملک میں کورونا کیسز کی شرح 3.21 فیصد ہو گئی۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران40,483افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اعداد وشمار میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں اموات کی مجموعی تعداد 21 ہزار576 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 38ہزار737ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب حکومت : ویکسی نیشن نہ کروانے والوں کی موبائل سم بلاک کرنے کا حتمی فیصلہ