گورنر پنجاب کی وزیر خارجہ سے ملاقات،باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

Jun 11, 2021 | 09:53:AM

(24نیوز)گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات، دوران ملاقات فلسطین امن سفارتی مشن ،اسلاموفوبیا کے بڑھتے ہوئے رجحان سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب نے مظلوم فلسطینیوں پر جاری منظم مظالم کی جانب عالمی برادری کی توجہ مبذول کروانے اور فلسطین امن سفارتی مشن کی کامیابی پر وزیر خارجہ کو مبارکباد دی ۔دونوں رہنماؤں نے کینیڈا میں مقیم پاکستانی نژاد خاندان کے بے قصور افراد کے قتل پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا کینیڈین وزیر خارجہ نے مقتولین کو انصاف کی مکمل فراہمی کی یقین دہانی کروائی۔

واضح رہے کہ وزیر خارجہ نے اسلاموفوبیا کے بڑھتے ہوئے رجحان کے خلاف عالمی سطح پر پاکستان کے ساتھ مشترکہ کاوشیں بروئے کار لانے کا عندیہ دیا ہے - شاہ محمود قریشی نے کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کے مثبت ردعمل کا خیر مقدم کرتے ہیں ، انہوں نے کہا کہ  کینیڈا میں ہمارا سفارت خانہ، مقتولین کے اہل خانہ کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں انہیں ہر ممکن تعاون فراہم کریں گے۔

 اسلاموفوبیا اور نفرت آمیز بیانیے کی بیخ کنی کیلئے عالمی سطح پر موثر اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے ، گورنر پنجاب نے مغربی ممالک میں اسلاموفوبیا کے بڑھتے ہوئے رجحان کے تدارک کیلئے وزیر خارجہ کی جانب سے کی جانے والی موثر کاوشوں کی تعریف کی۔

یہ بھی پڑھیں:    فرانسیسی صدر کو تھپڑمارنے کا معاملہ، عدالت نے نوجوان کو سزا سنا دی

مزیدخبریں