(ویب ڈیسک)بھارت میں دہلی ہائی کورٹ نے بھارتی فلم انڈسٹری کے آنجہانی اداکار سوشانت سنگھ راجپوت پر بنائی جانیوالی فلم "نیائے: دی جسٹس" کی ریلیز کو روکنے کے سلسلے میں دائر درخواست کو خارج کردیا۔
بھارتی اخبار کی ویب رپورٹ کےمطابق دہلی ہائی کورٹ کے جسٹس سنجیو نرولا نے سوشانت سنگھ راجپوت کے والدکرشن کشور سنگھ کی درخواست خارج کر دی ہے۔ عدالت نے فلم پرڈیوسرز کو رائلٹی ، لائسنسنگ ، پرو لائسنسنگ اور فلم سے ہونے والے منافع کی تمام تفصیلات جوائنٹ رجسٹرار کے سامنے پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ فلم میں اپنے بیٹے کا نام استعمال ہونے سے سوسشانت سنگھ کے والد کو اعتراض تھا ۔انہوں نے اپنی درخواست میں کہا کہ لوگ ان کے بیٹے کی موت کا غلط فائدہ اٹھارہے ہیں ۔ درخواست میں یہ بھی دلیل دی گئی کہ فلم ساز صورتحال کا غلط فائدہ اٹھانے کی کوشش کررہے ہیں اور اس طرح کی فلم ، ویب سیریز، کتاب، انٹرویو اور دیگر مواد کی پبلی کیشن سے ان کے بیٹے کی ساکھ کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔درخواست گزار نے ساکھ کو نقصان پہنچانے اور ذہنی طور پر پریشان کرنے کے لئے 2 کروڑ روپے بطور معاوضے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔ عدالت نے گذشتہ اپریل میں مختلف فلم سازوں سے متعلقہ درخواست پر اپنا موقف پیش کرنے کے لئے کہا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کی سیٹی بجا دی