طویل عرصے بعد پاکستان معاشی استحکام کی طرف بڑھ رہاہے، فواد چوہدری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ طویل عرصے بعد پاکستان معاشی استحکام کی طرف بڑھ رہاہے، الحمداللّہ! پاکستان کے تمام معاشی اعشاریے مثبت ہیں۔
تفصیلات کے مطابق فواد چودہدی نے سوشل میڈیا پر اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ چاہتے ہیں اپوزیشن احتساب کواصلاحات سے علیحدہ دیکھےاورانتخابی اور عدالتی اصلاحات پر بات چیت ہو۔عوام اور اداروں کا وزیراعظم پر مکمل اعتماد ہے، وزیراعظم پر اعتماد کی وجہ سے ہی سیاسی و معاشی استحکام ممکن ہوا۔
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) June 11, 2021
یہ بھی پڑھیں: خضدار: مسافر کوچ الٹ گئی ، 18 مسافر مارے گئے