(24نیوز)بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہ اور پینشن دس فیصد بڑھانے پر اتفاق، دس فیصد اضافے کی تجویز وفاقی کابینہ کے اجلاس میں زیر بحث ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ کی حتمی منظوری کے بعد ملازمین کی تنخواہ میں اضافے کا حتمی فیصلہ بجٹ تقرر میں ہوگا۔سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ ہوگا یا نہیں، اس کا حتمی فیصلہ بجٹ پیش کیے جانے سے پہلے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ہوگا۔
توقع ہے کہ تنخواہوں میں مجموعی طور پر 25 فیصد اضافہ کیا جائے گا جس میں 10 سے 15 فیصد بنیادی تنخواہ اضافہ کیا جائے گا ،باقی ایڈہاک ریلیف کی مد میں دیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: مالی سال 2021،2022 کا بجٹ آج پیش