اسلام آباد: سرکاری ملازمین کا احتجاج، پاک سیکرٹریٹ کی تالہ بندی

Jun 11, 2021 | 12:42:PM
اسلام آباد: سرکاری ملازمین کا احتجاج، پاک سیکرٹریٹ کی تالہ بندی
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وفاقی دارالحکومت میں سرکاری ملازمین کا اپنے مطالبات کےحق میں احتجاج جاری  ۔ ملازمین نے پاک سیکرٹریٹ کے مرکزی گیٹس  کی تالہ بندی کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سرکاری ملازمین کے احتجاج کے باعث پاک سیکرٹریٹ کی وزارتوں، محکموں اور ڈویژنز میں آمد و رفت معطل ہو کر رہ گئی ۔ جبکہ وزارتوں، محکموں، ڈویژنز میں سرکاری امور بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔ سرکاری ملازمین باقاعدہ احتجاج کچھ دیر بعد سیکرٹریٹ چوک سے شروع کریں گے۔ احتجاج میں آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس میں شامل سرکاری تنظیمیں میں شریک ہیں۔ اس کے علاوہ کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور آئیسکو ملازمین بھی احتجاج میں شامل ہو گئے۔ پولیس کی بھاری نفری اور رینجرز سیکرٹریٹ چوک میں تعینات کر دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مالی سال 2021،2022 کا بجٹ آج پیش