(24نیوز)جلال پور بھٹیاں میں خونی ڈمپر نے ایک اور معصوم کی جان لے لی۔
تفصیلات کے مطابق جلال پور بھٹیاں میں تیز رفتار ڈمپر نے معصوم کلی کو کچل دیا۔ تیز رفتار ڈمپر نے موٹر سائیکل پر سوار 16 سالہ بچے کو کچل دیا۔ بتایا جاتا ہے کہ بچہ گھر سے پانی لینے نکلا تھا۔
واضح رہے کہ بچے کی لاش کی تاحال شناخت نہ ہوسکی، جبکہ ڈمپر ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا،پولیس نے ڈمپر کو تحویل میں لے لیا ذرائع کے مطابق پولیس ڈرائیور کی گرفتاری کے لئے کوششیں کر رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بچوں کو امتحان دینے دیں اسکےبعد سکول بند کر دینگے:مراد راس